پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بی آر آئی میں اصل خوبصورتی اشتراک کا جذبہ ہے، چین ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اپنی کامیابیوں کا اشتراک کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین میں جاری با ؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2023 کے دوران کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو مشترکہ طور پر مشترکہ ترقی کے مواقع تلاش کرنے کے لیے سب کا خیرمقدم کرتا ہے، جو ترقی پذیر ممالک کو معیشت میں خلا کو پر کرنے کے لیے انتہائی اہم سرمایہ کاری فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مثال کے طور پر جب پاکستان میں صرف 16 سے 18 گھنٹے تک بجلی میسر تھی تب چین نے بی آر آئی کے تحت اپنی کمپنیوں کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی جب کوئی اور غیر ملکی سرمایہ کار نہیں آرہے تھے ۔ گوادر پرو کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، چین نے اپنے کامیاب ترقیاتی تصورات، ماڈلز، سڑکوں اور منصوبوں کو فعال طور پر شیئر کیا ہے، جو ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک وسیع تعاون کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق جہاں تک مستقبل کا تعلق ہے، احسن اقبال کا خیال ہے کہ دنیا کی انڈسٹری 4.0 اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے گزر رہی ہے۔ اگر ڈیجیٹلائزیشن کو نہیں پکڑا گیا تو امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھے گی۔ بی آر آئی میں ہائی ٹیک کمپنیوں اور مواصلاتی کمپنیوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا ہے، جس سے ٹیکنالوجی کو تعلیم کو بڑھانے اور زندگی کو آسان بنانے کے قابل بنایا گیا ہے۔ اس طرح کے منصوبے دوسرے خطوں کے لیے سبق فراہم کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ڈیجیٹل لہر کو پکڑتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق 100 لوگوں میں سے، 94 لوگ جسمانی طور پر جڑ سکتے ہیں، لیکن صرف 54 لوگ انٹرنیٹ سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی حاصل کرنے کے امکانات فراہم کرنے کے لیے بی آر آئی پاکستان کو مزید ہائی ٹیک اور کمیونیکیشن کمپنیاں متعارف کرانے میں مدد کرے گا ۔ گوادر پرو کے مطابق باؤ فورم فار ایشیا ( بی ایف اے ) کی سالانہ کانفرنس 2023، باو، ہینان میں 28 سے 31 مارچ تک غیر یقینی دنیا: چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اتحاد اور تعاون کے اعنوان سے منعقد ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی