وزیر ریلوے و شہری ہوابازی خوجہ سعد رفیق نے کہا ہے ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے، کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں تھا۔ نجی ٹی وی کو انٹریو میں سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب اسٹے آرڈرز یا ٹوٹی ٹانگ کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں، اب تو وہ صحت مند ہیں اسی لئے ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کل ایک ریٹائرڈ جنرل کے کورٹ مارشل کی بات ہورہی ہے، بات نکلی تو دور تلک جائے گی، ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے،کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ سب وارداتئیے ایک ایک کرکے اپنی وارداتیں مان رہے ہیں، صرف ایک آدمی کے کورٹ مارشل تک بات نہیں رکے گی جس جس نے اس غلاظت میں حصہ ڈالا وہ بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔ رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ ہمیں داغدار کرنے والے اپنی غلطی تسلیم کریں، نواز شریف کیخلاف کیسز ختم کرکے انہیں وطن واپس لایا جائے۔ سعد رفیق نے انتخابات سے پہلے احتساب کے بجائے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے، پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی