i پاکستان

بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے 4 سال مکملتازترین

February 27, 2023

پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 4 سال مکمل ہو گئے، پاکستانی قومی نے 27فروری 2019ء کی مناسبت سے سرپرائز ڈے منایا ۔26 فروری 2019ء ء کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس روز بھارتی طیارے بالاکوٹ کے گائوں جابہ کے قریب بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ کر دیا۔پاکستان نے ازلی دشمن کو رات کے اندھیرے میں حملے کا جواب دن کے اجالے میں دینے کا اعلان کیا اور بھارت کے 2 طیارے مار گرائے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں گرنے والے 2 بھارتی طیاروں میں سے ایک کا ملبہ بھارت کی اپنی حدود میں گرا اور دوسرے کا پاکستان کی حدود میں آ گرا، پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو کشمیریوں نے گھیر لیا، وہ ابھی نندن کی درگت بنا رہے تھے کہ پاک فوج کے جوان بھی وہاں آپہنچے۔ونگ کمانڈر ابھی نندن کو تو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کی تحت 60 گھنٹے میں رہا کر کے واپس بھیج دیا لیکن پاکستان سے ملنے والا سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھول سکے گا۔27 فروری کا دن مکار دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کہیں بھی اور کبھی بھی منہ توڑ سرپرائز دینا خوب جانتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی