i پاکستان

اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری، خاتون سمیت 7 افراد پر مقدمہتازترین

December 22, 2025

سی ڈی اے کے ترلائی میں واقع ڈاگ سینٹر میں زبردستی داخل ہونے کے واقعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، جس میں ایک خاتون، ڈاگ سینٹر کے سپروائزر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ڈاگ سینٹر کے سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت اور چوری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔متنِ مقدمہ کے مطابق ملزمان تین گاڑیوں میں ڈاگ سینٹر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 50 سے 60 کتوں کو زبردستی گاڑیوں میں لوڈ کیا۔ اس دوران کتوں کو رکھنے کے لیے بنائے گئے شیڈ کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعے کے وقت مجسٹریٹ اسلام آباد خود موقع پر موجود تھے، اس کے باوجود کارروائی کی گئی۔ مقدمہ کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی