سرکاری حج اسکیم کے لئے درکار ڈالرز کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک نے جاری کردی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے لئے حکومت سے 213 ملین ڈالرز مانگے تھے، 50ملین ڈالرز پہلی قسط کے طور پر سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو موصول ہوگئے۔ وزارت خزانہ نے 40 ملین ڈالرز کی دوسری قسط اسٹیٹ بینک کو دے دی ہے جو تین سے چار روز میں شیڈول کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی وزارت حج کو مل جائے گی۔ 60 ملین ڈالرز کی تیسری قسط 30 اپریل تک درکار ہے۔ چوتھی قسط کے 63 ملین ڈالرز مئی کے تیسرے ہفتے میں وزارت حج کو سعودی عرب میں مل جائیں گے۔ وزارت خزانہ نے درکار ڈالرز طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 213 ملین ڈالرز ایئر لائنز کو کرائے،رہائش گاہوں، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسز کی مد میں ادا کئے جانے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی