وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالت کی کارروائی چل رہی ہے ، مناسب نہیں کہ ہم کارروائی کے حوالے سے کمنٹ کریں ، عدالتی کارروائی کا احترام ہوتا ہے مناسب نہیں کوئی بات کروں ، بہت سی چیزیں ختم ہونی چاہیے تھیں ، اس وقت مشکلات کا سامنا ہے ، اس لئے ضروری ہے ،ا سٹیک ہولڈرز کو مل کر بات کرنی چاہیے اور مشکلات کا حل نکالنا چاہیے ،بدھ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان صرف اسٹیک ہولڈرز نہیں ہے ، 75سالہ پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ اس ملک میں اوربھی اسٹیک ہولڈرز ہیں، سب کو ملکر بات کرنی چاہیں ، تاکہ کامیابی حاصل ہو اور اگر صرف سیاستدانوں کو ملکر بات کرنی ہے تو اس میں کامیابی نظر نہیں آتی ، پچھلے 2ماہ میں رابطے ہوئے ہیںلیکن تحریک انصاف کی طرف سے جوا رکان آتے ہیں، ان کے پاس تو میندیٹ نہیں ہوتا صرف بات کرکے چلے جاتے ہیں، عدلیہ ایک بڑا اسٹیک ہولڈرز ہے ، اسٹیبلشمنٹ بھی اسٹیک ہولڈرز ہے ، اس طرح میڈیا بھی اسٹیک ہولڈرز ہے ، دلدل سے نکلنا ہے تو تمام اسٹیل ہولڈرز کو ملک کر بیٹھنا ہوگا ، عدالت میں جو سماعت ہورہی اس کے فیصلے کے اثرات آنے والے وقت میں بہت زیادہ ہوں گے اس لئے ضروری ہے کہ فیصلہ 2/3کا ہے یا 4/3کا فیصلہ تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی