نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کے افسروں، پاور کنٹرول مینجمنٹ اور شفٹ انچارج کو بجلی کے طویل بریک ڈاون کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے پن بجلی منصوبے ٹرپنگ کے بعد بجلی کی پیداوار میں ناکام رہے، یاد رہے 23 جنوری کی صبح ملک بھر میں ہونے والا بجلی کا بریک ڈاون تقریبا 24 گھنٹے بعد بحال ہوا تھا، وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک کو تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ این ٹی ڈی سی، واپڈا، آئی پی پیز بجلی بحالی کا باقاعدہ نظام مرتب کریں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے بجلی کی پیداوار کے لیے پاور پلانٹس کے میرٹ آرڈر پر سختی سے عمل کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی