الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرنے کوٹلی میں خواتین بالخصوص بیوہ خواتین کو ہنرمند بنا نے کے لیے سکل سنٹر کا افتتاح کیاہے ،افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے ،آزاد کشمیرکی خواتین کو ہنرمندبنانے کے لیے بھی کئی پروگرامات پر کام ہورہاہے ،آج الخدمت نے کوٹلی میں سکل سنٹر قائم کرکے شروعات کیں ہیں،بالخصوص بیوہ خواتین کو ہنرمندبنا نا ہے تاکہ وہ پانے گھروں کے نظام کو چلاسکیں او راپنے خاندان کی کفالت کرسکیں،اس موقع پر ڈائیریکٹر آرفن کیئر پروگرام محسن مرزا، ریجنل منیجر شہزاد اسلم، چیئرمین الخدمت نگران کمیٹی ضلع کوٹلی ممتاز صدر الخدمت ضلع کوٹلی اور کمانڈر سکندر حیات نے شرکت کی۔سکل سنٹر میں مستحق خواتین کو سلائی کڑھائی سے متعلق مختلف سکلز سکھانے کا اہتمام کیا جائے گا بالخصوص بیوہ خواتین کو ہنر مند بنا کر انھیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش ہے تاکہ وہ اپنے گھرانے کی مشکلات کو کم کر سکیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی