پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دو دن پہلے اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کیا، ہم تین لوگ تھے تینوں کے دستخط موجود ہیں، اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی جواب میں اتحادی جماعتوں کے دستخط نہیں، حکومت کی جانب سے آج بھی آئیں بائیں شائیں ہے،انہوں نے کہا کہ اتنے سنجیدہ مذاکرات میں اتنے لمبے وقفے کیوں کیے گئے؟ نواز شریف نے لندن میں کہا تین دو کے فیصلے کو نہیں چار تین کے فیصلے کو مانتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر چار تین کی بات کرتے ہیں تو مہلت کیوں مانگتے ہیں؟ انہوں نے مہلت مانگی ہم نے مہلت دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی