i پاکستان

الیکشن دیکھ رہا ہوں، سیلابی پانی ایک ماہ میں نیچے آ جائے گا، عمران خانتازترین

August 31, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ سیلابی پانی تو ایک ماہ میں نیچے آ جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راستے بند کرانے کی سمجھ نہیں آئی کہ اتنا خوف کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کارکنان کو بھی کہا ہے کہ کسی نے بھی نہیں آنا۔ یہ جملہ میں نے صحافی کے تنگ کرنے پر کہا تھا کہ میں بڑا خوف ناک ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے قانونی کارروائی کا کہا تھا وہ ایکشن لیا بھی گیا جبکہ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ سیلابی پانی تو ایک ماہ میں نیچے آ جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی