i پاکستان

الیکشن 30اپریل کو ہی ہو گا ،سپریم کورٹ نے بلایا تو سب با ادب با ملاحظہ ہوشیار کھڑے ہوں گے'اعتزاز احسنتازترین

March 22, 2023

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ کسی کی بھول ہے کہ 30اپریل کو الیکشن نہیں ہوں گے، انتخابات سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے،جس دن سپریم کورٹ نے بلایا سب با ادب با ملاحظہ ہوشیار کھڑے ہوں گے،صدر پاکستان اور ججز کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں، جو اچھی بات نہیں، ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھیں۔لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس زمان پارک میں میرے گھر بھی گھسی ،دو ایس ایس پی ،چار ایس پی ،ہزاروں کی نفری کی کیا ضرورت تھی ،کیا آگے سے فائر ہو رہے تھے ،جب آپکو پتہ تھا کہ عمران خان گھر نہیں ہے پھر آپ شیر بنے اور اسکے گھر کا دروازہ توڑا ،سب سیاستدان سے کہتا ہوں یہ آج ایک پر ہوا کل دوسرے پر ہو گا،پولیس والا تو مستقل بیٹھا ہو گا محسن نقوی کی جگہ میں بیٹھا ہوں گا یا کوئی اور بیٹھا ہو گا ،اگر یہی کرائوڈ جاتی امراء پہنچ جائے تو کیسا لگے گا ،نگران حکومت کو اس قسم کے ایکشن کا کوئی اختیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور رانا ثنااللہ تحریک انصاف کے لیے تحفے ہیں ،مریم کہتی ہے اسکی پارٹی کو ختم کرو اسے دہشت گرد قرار دو ،عمران خان نے جو خلاف قانون کیا اسکو پکڑنا چاہے اسے سزا ملنی چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے، آئین اور قانون کے اندر یہ لکھا ہوا ہے، یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوگا۔میں سب کو مشورہ دوں گا ایک تاریخ پر متفق ہو کے الیکشن کرا دیں ،میرے بات لکھ لیں الیکشن ہوں گے اور ضرور ہوں گے اور انہی تاریخ پر ہوں گے جو سپریم کورٹ نے دی ہے،گورنر کے پاس نظر ثانی کا اختیار بھی نہیں ہے ،سپہ سالار نفری بھی دے گا رانا ثنا اللہ رینجر بھی دے گا،اسحاق ڈار نخرے کرتے ہیں مگر یہ رقم دے گا ۔جس دن سپریم کورٹ نے بلایا سب با ادب با ملاحظہ ہوشیار کھڑے ہوں گے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان اور ججز کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں، جو اچھی بات نہیں، ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں ججز اور سیاست دانوں کیلئے دعا کرنا چاہیے، میں مریم نواز کے لیے دعا کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی