وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزادی کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہاہے ، قانون کارروائی کیلئے معاملہ ایف آئی اے کوبجھوایاگیا ہے ، پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اُکسانا جرم ہے ، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ، جھوٹ اور جعلی ویڈیو زیر آپریشن کلین اپ کرینگے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو پکڑنا جرم ہے ، اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے ، رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی