وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کا آپشن آئین میں درج ہے، فل بینچ کی ڈیمانڈ ہر طرف سے آ رہی ہے،پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے فل بینچ پر کوئی اعتراض نہیں،پوری قوم چیف جسٹس سے انصاف کی امید رکھتی ہے، ایک فتنے نے بڑی محنت سے ملک کو بحران کی طرف دھکیلا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ توقع ہے الیکشن التوا کیس میں ایسا فیصلہ نہیں آئے گا جو ملک میں بحران کا سبب بنے۔ جب 4 ججز نے سوموٹو کو خارج کیا ایسی صورت میں فیصلہ آتا ہے تو انصاف نہیں ہو گا۔ آئین میں ایمرجنسی کا آپشن درج ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فل بینچ کی ڈیمانڈ ہر طرف سے آ رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے فل بینچ پر کوئی اعتراض نہیں۔ فل بینچ کا مطالبہ ماننے میں کیا حرج ہے۔ پوری قوم چیف جسٹس سے انصاف کی امید رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فتنے نے بڑی محنت سے ملک کو بحران کی طرف دھکیلا۔ آئی ایم ایف سے معاہدے ہم نے نہیں کیے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ 3 رکنی بینچ کے سامنے حکومت کا مقف پیش کیا گیا، ہمارا آج بھی وہی مقف ہے آج بھی بہتری کی امید ہے، سیاسی عدم استحکام سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، بحران کی وجہ 4 سال کی پالیسیاں ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جب عمران خان ہرطرف سے ناکام ہوا تو اسملبیاں توڑدیں، ملک میں الیکشن ایک وقت پر ہونے چاہئیں، 2 اسمبلیوں پر الیکشن ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی