i پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کا ادارہ شماریات کو خط ، ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہارتازترین

March 03, 2023

ایم کیو ایم پاکستان نے ادارہ شماریات کو خط میں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار کر دیا، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادارہ شماریات کے پاس موجودٹیبلیٹ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ،ٹیموں کو مزید تربیت دینے کی ضرورت ہیڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے وقت میں 10روز کا اضافہ کیا جائے۔جمعہ کے روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سربراہ ادارہ شماریات کو خط لکھا گیا،خط میں ایم کیو ایم نے ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادارہ شماریات کے پاس موجود ٹیبلیٹ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ،ٹیبلیٹ کی کارکردگی کمزور ہونے سے ڈیٹا بیس تک رسائی میں مشکلات ہیں،ادارہ شماریات کی ٹیموں کو مزید تربیت دینے کی ضرورت ہے،ان تمام مشکلات کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،خط کے مطابق ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے وقت میں 10روز کا اضافہ کیا جائے،خط ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی