i پاکستان

اداروں کیخلاف تقریر،کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا بینچ تشکیلتازترین

September 02, 2022

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کے مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان، فواد چودھری، شیری مزاری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے اور اس سلسلے میں بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 8 ستمبر کو سماعت کرے گا۔رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی