i پاکستان

عثمان ڈار کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوعتازترین

December 23, 2025

سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور فریقین سے آج (بدھ کو) جواب طلب کر لیا ہے۔عثمان ڈار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ سال 2024 میں ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جا چکا تھا تاہم وفاقی حکومت نے بغیر کوئی مقف سنے دوبارہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا ہے جو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے، عدالت نے معاملے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی