نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہا عمران خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،عمرا ن خان کے گھر سے پیٹرول بم بھی پھینکے گئے انہوں نے کہا پولیس اچانک زمان پارک نہیں پہنچی، آئی جی نے عدالت میں بتا دیا تھا۔ زمان پارک میں پولیس پر حملہ ہوا تھا،ملزمان کی شناخت ہوگئی تھی،پولیس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ زمان پارک پیش قدمی سے پہلے ایس ایس پی نے پی ٹی آئی قیادت کو بتادیا تھا، طے پاگیا تھا کہ جو پر تشدد واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ زمان پارک کو نوگو ایریا بنایا گیا تھا اسے ختم کیا گیا،پنجاب کے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیا جائے گا،زمان پارک کے اطراف میں ریت کی بوریوں سمیت سب کچھ ہٹایا گیا۔ نگران وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ عمرا ن خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،عمرا ن خان کے گھر سے پیٹرول بم بھی پھینکے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات پر کافی حد تک قابو پالیا گیاہے، صورتحال خراب نہیں ہوگی،گھنٹے میں آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی