آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ای اے) نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 400 ملین روپے سے زائد کا عطیہ دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق عطیات میں 280 ملین روپے نقد امداد اور 120 ملین کے خیمے، راشن بیگز، پینے کا پانی، کپڑ ے ، طبی سامان، اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت شامل ہے ۔ اے پی سی ای اے کے چیئرمین یانگ جیان داو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا جب سے پاکستان میں شدید سیلاب شروع ہوا ہے، اے پی سی ای اے نے اپنے اراکین کی حوصلہ افزائی کے لیے فوری کارروائی شروع کی اور نقد رقم، خیمے، خوراک اور گھروں کی تعمیر نو اور دیگر بنیادی ڈھانچے اور پاکستانی عوام کی امداد کے لیے مشورہ دیا۔ گوادر پرو کے مطابق اگست میں اے پی سی ای اے نے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ 2022 کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کو 15.5 ملین (تقریباً 71,340 امریکی ڈالر) نقد امداد کے بعد اے پی سی ای اے نے ''ہنگامی امداد'' کے تحت عطیات جمع کرنا شروع کیا۔ یانگ نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک جمع کی گئی کل رقم'' 400 ملین'' روپے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی ای اے بھی ''سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کی نمایاں تعداد'' کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی خدمات براہ راست ''ان کی کمپنیوں کے ذریعہ شروع کی گئی ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق یانگ نے کہا ہماری کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس خوفناک آفت کے اثرات ختم نہیں ہو جاتے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید چینی کمپنیاں اور لوگ تعاون کر رہے ہیں اور ان تمام ضرورت مندوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں جو بڑی تباہی سے متاثرہ ہیں، چاہے کووڈ 19 ہو یا جاری سیلاب، چین کے عوام ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، پاکستان کے لوگوں کیلئے فکرمند ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی