وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ا میر ممالک کے پیدا کردہ موسمیاتی بحران کا خمیازہ غریب اقوام بھگتنے پر مجبور ہیں،موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں اس بار اپریل سے ہی بارشیں شروع ہوگئیں ، منگل کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستاان سمیت ملک کے مختلف علاقوں کی ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے ، گزشتہ ریکارڈ بارشوں کے متاثرین کی آج بھی ایک بڑی تعداد مدد کیلئے منتظر ہے ، وزیر خارجہ نے کہا کہ بہہ جانے والے لاکھوں گھروں اور انفراسٹکچر کی از سر نو بحال کی کاکام مکمل نہیں ہوا ، تمام متعلقہ ادارے اور حکام بارشوں کے پیش نظر ہمہ وقت چوکس رہیں، بارشوں کے دوران عوامی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر سے گریز کریں، اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر مصیبت سے بچائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی