وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ 90روز میں انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے،صدرنے غیر آئینی بات نہیں کی،صدر نے پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں انتخابات کا اعلان کیا،صدر سے متعلق تضحیک آمیز گفتگو کی جارہی ہے، صدر مملکت کہہ رہے کہ انتخابات کی تیاری کریں، ہم کوئی توڑپھوڑ،جلائو گھیرائو نہیں کررہے تو دفعہ 144کیوں نافذ کی گئی،آئین وقانون کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں،پی ٹی آئی چیئرنگ کراس سے گرفتاری کا عمل شروع کرے گی، مہم کا مقصدپرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ لاہور سے جیل بھرو تحریک قافلے کی صورت میں چیئرنگ کراس جائیں گے، چیئرنگ کراس پہنچ کر گرفتاری دی جائے گی، ملک کے دیگر شہروں میں بھی مہم شروع کررہے ہیں، مہم کا مقصدپرامن احتجاج ریکارڈ کرانا ہے،صدر نے پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں انتخابات کا اعلان کیا،صدر سے متعلق تضحیک آمیز گفتگو کی جارہی ہے،
صدر مملکت نے کوئی غیر آئینی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ90روز میں انتخابات کرواناآئینی ذمہ داری ہے،گزشتہ 10ماہ میں معاشی حالات بگڑ گئی ہے،ملک میں بے روزگاری بڑھی جارہی ہے،مہنگائی تاریخ کی نئی حدود کو چھو رہی ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے سے مہنگائی کی شرح 40فیصد ہو جائے گی، ڈالردستیاب نہیں، روپیہ دن بدن گرتا جارہا ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی،تاجر پریشان ہیں،جنرل سیل ٹیکس میں ایک فیصد مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،ان حالات میں تحریک انصاف کے قائدین عوام سے لاتعلق نہیں ہوسکتے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے، اس لئے جیل بھر و تحریک کا فیصلہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر مملکت کہہ رہے کہ انتخابات کی تیاری کی جائے، دوسری طرف اب دفعہ 144کا نفاذ کررہے ہیں، ہم توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو نہیں کرنا چاہتے تو دفعہ 144کیوں لگا دی، آپ آئین و قانون کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)کا عدلیہ پر حملہ انتہائی خطرناک ہے،عدلیہ کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے،وکلاء بار کونسلز اپنا کردار ادا کریں، ان حالات میں خاموش رہنا ظلم ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی