i پاکستان

ہزارہ ایکسپریس کا 3ہزار کاٹکٹ 2850میں فروخت کرنے والے غریب مسافر رہاتازترین

May 09, 2023

ہزارہ ایکسپریس کا 3ہزار کاٹکٹ 2850میں فروخت کرنے والے غریب مسافر کو عدالت نے 300روپے جرمانہ کرکے رہاکرنے کاحکم دے دیا۔عدالت کے فیصلے کے بعد مسافر کو ریلوے پولیس نے رہاکردیا۔تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ریلوے اسٹیشن حویلیاں کے مسافر خانے میں 7مئی بروز اتوار کارروائی کرتے ہوۓ ملزم وقاص احمد کو گرفتار کرکے مقدمے کا اندراج کرکیا تھا ہے۔ مسافر کو حویلیاں سے کراچی تک ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی ٹکٹ جو 3ہزار میں خریدی تھی دوسرے مسافر کو 2850روپے میں فروخت کی تھی ۔جس پر ریلوے پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا تھا کیوں کہ اگر مسافر خود سفر نہیں کرنا چاہتا تھا تو اس کو ٹکٹ ریلوے کو واپس کرنی چاہیے تھی جس پر 30فیصد کٹوتی کی جاتی جو کہ 900روپے بنتی تھی مگر غریب مسافر نے اہنے پیسے بچانے کے لیے دوسرے مسافر کوٹکٹ فروخت کردیا ۔پیر کو ریلوے پولیس نے ملزم وقاص احمد کو ریلوے مجسٹریٹ و سینئر سول جج ہری پورمحمد عمر کی عدالت میں پیش کیا جس پر جج نے مسافر کو 300روپے جرمانہ کرتے ہوئے ملزم کو جرمانہ ادا کرنے پر رہاکرنے کاحکم دیا ملزم مسافر نے جرمانہ ادا کیا جس پر ریلوے پولیس نے مسافر کو رہاکردیا ۔(محمداویس)

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی