پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کو فی الفوربھارتی حکومت رہا کرے عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی غیر قانونی گرفتاری کا نوٹس لے، اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری نریندر مودی اور ان کے حواریوں پر عائد ہوگی،سفاک بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو ہسپتال سے واپس نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حریت رہنما یاسین ملک نے اپنے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل سے انکار کیخلاف 22 جولائی کو تہاڑ جیل میں غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔اگر جیل میں یاسین ملک کی جان کو نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار صرف اور صرف نریندر مودی ہوں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی اداروں کو شرمناک خاموشی ختم کر کے مودی کے مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا ہوگا۔ امت مسلمہ اس معاملے پر خاموش رہی تو تاریخ انسانیت ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی