i پاکستان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان بیت المال کے وفد سے ملاقاتتازترین

August 02, 2022

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان بیت المال کے وفد سے ملاقات میں جس کی قیادت اس کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ کر رہے تھے سے کہا کہ جاری موسلادھار بارش سے دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر واقع مختلف اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کو ان متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ا?گے آنا چاہیے ،جنہیں ہم کیمپوں میں منتقل کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید بارشوں کے باعث کچے میں ا?باد زیادہ تر لوگ اپنے مکانات سے محروم ہو گئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو شہدادکوٹ، قمبر، دادو اور جامشورو کے محفوظ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کرکے منتقل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں دیگر سہولیات کے ساتھ 15 دن کا راشن بھی فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان بیت المال بھی متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے۔ ایم ڈی بیت المال عامر پراچہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کراچی میں ان کے پانچ شیلٹر زہوم ہیں۔ جہاں صوبے اور ملک کے دیگر حصوں سے ڈائیلاسز، کینسر یا گردے کے علاج کے لیے کراچی آنے والے مریضوں کو رہائش اور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر سماجی بہبود ساجد جتوئی نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود نے جے پی ایم سی میں غریب مریضوں کومہنگے علاج میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے ایک افسر تعینات کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر سماجی بہبود پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی مدد کے لیے محکمہ زکوٰ? اور بیت المال سے رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کی امداد میں ڈپلیکیشن ہو سکتی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر یہ ڈپلیکیشن روک دی جائے تو ہم مزید مریضوں کی مدد کر سکیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی