صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا آور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے نیز انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھرپور یک جہتی اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اور پوری صوبائی کابینہ سیلابی صورتحال سے آگاہ اور متفکر ہے اور نہ صرف اندرون صوبہ امدادی کارروائیوں کی قریبی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے بلکہ وزیراعلی محمود خان نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا اعلان بھی کیا ہے انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس قدرتی آفت اور مشکل گھڑی میں وہ اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور انکے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تاہم فیصل امین گنڈاپور نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وفاق میں تیرہ چودہ جماعتوں کی امپورٹڈ حکومت کو سیلاب میں گھرے عوام کی بجائے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کی فکر دامن گیر ہے اور مصیبت زدہ عوام کی حکومتی سطح پر مدد کی بجائے عوامی خواہشات کے برعکس تمام حکومتی مشینری کو الیکشن ملتوی کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سازشوں میں جھونک دیا گیا ہے حالانکہ عام انتخابات ہی موجودہ قومی و معاشی بحران کا واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ یہ تمام جماعتیں ہمیشہ چور دروازوں سے برسرِ اقتدار آتی رہی ہیں اسلئے یہ فسطائی حکمران عوام کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے، لوٹی دولت غیر ملکی اکاؤنٹس منتقلی اور اولاد کی خوشحالی کیلئے بے چین رہتے ہیں اور آج بھی سب مل کر پاکستان کو لوٹنے اور کنگالنے کے درپے ہیں
فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے کسی بھی سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کی موجودگی کا احساس نہیں دلایا گیا ہے آور صرف وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر میں فوٹو سیشن پر اکتفا کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے تمام قومی ادارے اپنے فرائض کا ادراک کریں اور امریکی آشیرباد سے قوم پر مسلط ان سیاسی ڈاکوؤں کو فوری چلتا کریں کیونکہ جتنا جلدی ملک میں شفاف انتخابات ہوں گے اتنا ہی ریاست و معیشت کا نقصان کم ہوگا اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچ جائے گا فیصل امین گنڈاپور نے عوام کو بھی یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سیلاب کی ناگہانی افتاد میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر طرح انکی مدد اور دادرسی جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، محکمہ ہائے بلدیات، ریلیف، مال اور صحت کی مشترکہ ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں دن رات مصروف عمل ہیں اور ان کے سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کے علاؤہ انکی غذائی و مالی امداد نیز وبائی امراض کی روک تھام
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی