راول ڈیم سپل ویز کے گیٹ کھول دیے گئے، ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کے گیٹ اوپن کئے گئے۔ ایس ڈی او حسن عباس کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1751.85 فٹ تک پہنچ گئی، ممکنہ بارش اور پانی کے لیول کو کم کیا جائے گا، پانی کی سطح بلند ہونے اور مذید بارشوں کی پیشن گوئی کے باعث سپل ویز اوپن کئے گئے ہیں۔ ڈیم انتظامیہ نے کہا کہ پانی کا لیول مذید کم کرنے کا فیصلہ ڈیم میں پانی کی آمد پر مشتمل ہوگا، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے، جبکہ پانی کا لیول کم کرنے کے لئے ساڑھے پانچ بجے تک اسپل ویز اوپن رہیں گے، اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی