موبائل آپریٹرز کو تیز رفتار موبائل براڈ بینڈ خدمات کی بہتر کوریج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سپیکٹرم تک بروقت اور سستی رسائی کی ضرورت ہے۔چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چار میں سے تین موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے سپیکٹرم پر اخراجات ان کی آمدنی کے 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔ اعلی سپیکٹرم لاگت آپریٹرز کی سستی خدمات میں سرمایہ کاری کرنے اور ان کی مدد کرنے کی صلاحیت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،طویل مدت میں یہ سماجی اور اقتصادی ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کو آپریٹرز کے لیے سپیکٹرم کی استطاعت بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دنیا بھر کے بہت سے ممالک آپریٹرز کی لاگت کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے سالانہ ادائیگی اور موخر ادائیگی جیسے اقدامات اپناتے ہیں. جب آپریٹرز سپیکٹرم کی پابندیوں کا شکار ہوتے ہیں، تو وہ شہری علاقوں میں اپنے نیٹ ورک پر زیادہ سرمایہ کاری کریں گے. کم سپیکٹرم نیلامی کی قیمتوں اور طویل سپیکٹرم لائسنس والے ممالک میں بہتر نیٹ ورک کوریج، خدمات کا وسیع انتخاب، بہتر ٹیک اپ، اور صحت مند مقابلہ ہوتا ہے۔گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز کے ایک اقتصادی مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ سپیکٹرم لاگت نیٹ ورک کی سرمایہ کاری کی مالی صلاحیت کو محدود کر کے صارفین کے منفی نتائج کا باعث بنتی ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ترقی پذیر ممالک میں اعلی سپیکٹرم لاگت نے 3G اور 4G نیٹ ورکس کے رول آٹ کو سست کر دیا اور نیٹ ورک کے مجموعی معیار میں طویل مدتی کمی کا باعث بنی۔عالمی سطح پر، سپیکٹرم کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ کنسلٹنگ اسٹڈی نے سپیکٹرم پرائس انڈیکس کی گنتی کی ہیاور کل سپیکٹرم لاگت کو ماہانہ موبائل ریونیو سے تقسیم کیا گیا ہے۔ چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت جیسے ممالک میں یہ تعداد 1 فیصد سے کم ہے۔ سرمایہ کاری پر سپیکٹرم کی سالانہ لاگت کے اثرات کا بھی حساب لگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سپیکٹرم کی لاگت موبائل ریوینو کے دس فیصد سے کم ہونی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی