i ٹیکنالوجی

جاپان کا فلاپی ڈسک جیسی قدیم ٹیکنالوجی کا استعمال ترک کرنے کا اعلانتازترین

September 05, 2022

جاپان میں ڈیجیٹل امور کے وزیر تارو کونو نے ملک میں بیوروکریٹس کی جانب سے فلاپی ڈسک اور دیگر پرانی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے،انھوں نے کہا کہ جاپان میں آج بھی 1900کے قریب سرکاری کاموں کے لیے کسی کاروبار کو سی ڈی، منی ڈسک اور ایسی دیگر سٹوریج ڈیوائسز درکار ہوتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ قوانین کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو آن لائن سروسز استعمال کرنے کی بھی اجازت دی جاسکے،جاپان کی شہرت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہے، مگر اس کے سرکاری دفاتر اب بھی بہت پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں،فلاپی ڈسک کو 1960کی دہائی میں بنایا گیا تھا،اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کیونکہ اس وقت کا پراڈکٹ لچکدار تھا، اب کئی دہائیوں بعد فلاپی ڈسک قدیم ٹیکنالوجی تصور کی جاتی ہے کیونکہ سٹیوریج کے لیے اس سے کہیں زیادہ پائیدار اور بہتر ڈیوائسز موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی