i ٹیکنالوجی

خلا میں چین کی شاندار کامیابیاں پوری انسانیت کے لیے فائدہ مند ہیں،رومانیائی خلابازتازترین

July 09, 2022

رومانیہ کے پہلے اور واحد خلاباز دمیترو پروناریو نیکہا ہے کہ خلا میں چین کی شاندار کامیابیاں درحقیقت پوری بنی نوع انسان کے لیے فائدہ مند ہیں۔ پروناریو نے یہ بات "ایشیا کی صدی" کے موضوع پر منعقدہ بین الاقومی کانفرنس میں 20 ممالک کے ماہرین تعلیم، محققین، سفارت کاروں اور سفیروں کے سامنے چین کے خلائی پروگرام اور اس کے مخصوص اہداف کو تفصیل سے پیش کرتے ہوئے کہی۔
دنیا کے 103 ویں خلاباز ،ایک ریٹائرڈ جنرل اور سابق سفیر پروناریو نے کہا کہ چین کی تکنیکی ترقی "2003 میں یانگ لی ویی کی بیرونی خلا میں کامیاب پرواز کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچی جس نے چین کو آزادانہ طور پر انسانوں کو خلا میں بھیجنے والا تیسرا ملک بنا دیا۔ انہوں نے کہا، "2016 میں، 33 روز کے عملے پر مشتمل خلائی پرواز کے مشن نے ثابت کیا کہ چین ایک طویل مدتی خلائی اسٹیشن کے لیے تیار ہے جسے اس نے خود بنایا اور اس کی دیکھ بھال کی۔ اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے بیرونی خلا کے پرامن استعمال (سی اوپی یواو ایس) میں 35 سالوں سے مستقل نمائندے کے طور پر، پروناریو تمام ممالک کے خلائی پروگراموں کے بارے میں براہ راست معلومات اور اس کے بعد ایک تقابلی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی