i ٹیکنالوجی

دورہ یورپ کے دوران یوکرین جانے کا امکان نہیں ہے' جوبائیڈنتازترین

June 21, 2022

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ دورہ یورپ کے دوران یوکرین جانے کا امکان نہیں ہے'توقع ہے یوکرین جلد یورپی یونین میں شامل ہو جائیگا' ٹرمپ دور کے عائد پٹرول و گیس پر وفاقی ٹیکس معطل کرنے کا مقصد فراط زر پر قابو پانا ہے'چینی مصنوعات پر عائد امریکی محصولات کو کم کرنے 'مہنگائی میں کمی کے لئے ٹیکسوں میں کمی سمیت مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔
امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ امکان ہے یوکرین جلد یورپی یونین میں شامل ہو جائے گا۔ ٹرمپ دور کے عائد کئے گئے پٹرول و گیس پر وفاقی ٹیکس معطل کرنے کا مقصد فراط زر پر قابو پانا ہے۔بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ چینی مصنوعات پر عائد امریکی محصولات کو کم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں اور جلد ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چین پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے وراثت میں ملنے والے کچھ محصولات کا کوئی تزویراتی مقصد نہیں۔ مہنگائی میں کمی کے لئے ٹیکسوں میں کمی سمیت مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان