• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی قوم کی تاریخ کے بارے میں جاننا تائیوانی ہم وطنوں کا حق ہے، مین لینڈ ترجمانتازترین

April 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی ثقافت کی تعلیم کا حصول اور چینی قوم کی تاریخ کے بارے میں جاننا تائیوانی ہم وطنوں کا حق ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفترکی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کااظہارمتعدد غیرسرکاری تعلیمی اداروں کی جانب سے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی( ڈی پی پی)کی تائیوان میں تعلیمی پالیسیوں پر تنقید سے متعلق صحافیوں کے سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی"اور  چینی ثقافت کوختم کرنے(ڈی سینکائزیشن)کی کوششوں میں ڈی پی پی حکام جزیرے پرسخت مخالفت کے باوجود نام نہاد"تعلیمی اصلاحات" اور"تائیوان کی آزادی" کے خودساختہ نصاب پر اصرار کرتے ہوئے جان بوجھ کر چینی تاریخ کو مسخ اورآبنائے پارثقافتی تعلقات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔