• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پیرس میں چین اور فرانسیسی سکالرز کے درمیان بین الثقافتی مکالمے کا انعقادتازترین

May 04, 2024

پیرس(شِنہوا) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مختلف تہذیبوں کے درمیان تعاون اورتبادلوں کو فروغ دینے کے لیے سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ،اس ثقافتی مکالمے میں چین اور فرانس کے 100 سے زائد اسکالرزنے شرکت کی۔

"چینی اور فرانسیسی تہذیبوں کے درمیان تبادلے  وباہمی تفہیم : جائزہ اورآؤٹ لک" کے موضوع پر ہونے والے اس سمپوزیم کا اہتمام  چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز (سی اے ایس ایس) اور پیرس میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل لینگویجز اینڈ سولائزیشنز نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں سی اے ایس ایس کے صدر گاؤ شیانگ نے کہا کہ چین اور فرانس کی تہذیبوں کے درمیان  ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط اوردونوں ممالک کے لیے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اعتماد سازی کی مضبوط بنیاد اور شراکت داری کوفروغ دینے کے لیے  بنیادی تقاضا ہیں۔ گاؤ شیانگ  نے خبردار کیا کہ "تہذیبوں کے تصادم" کا نظریہ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ ثقافتی تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل  کو مزید فروغ دیں تاکہ مختلف تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کی ایک مثال قائم کی جا سکے۔