• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین-یورپی یونین کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تعاون پر رپورٹ جاریتازترین

May 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین اور یورپی ممالک کے درمیان ماحولیاتی  تعاون بارے رپورٹ "ماحول اور آب و ہوا پر چین-یورپی تعاون: پیشرفت وامکانات"  گزشتہ روزعالمی سطح پر جاری کی گئی۔

یہ رپورٹ ماحولیاتی تہذیب کے بارے میں ریسرچ سنٹر برائے شی جن پھنگ تھاٹ، نیشنل انرجی کنزرویشن سنٹر، شِنہوا انسٹی ٹیوٹ اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ڈویلپمنٹ نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے۔

یہ رپورٹ تعارف، زمین پر تمام جانداروں کی کمیونٹی کی تعمیر کے لیے دوطرفہ مشترکہ کوششوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون  کو مضبوط بنانے،جانداروں اورماحولیات کے حوالے سے دوطرفہ تعاون میں ٹھوس پیش رفت اور ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق  دو طرفہ طویل مدتی تعاون کے پانچ  حصوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیاتیاتی ماحول اور ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، چین اور یورپی یونین ( ای یو) کو بالترتیب سب سے بڑے ترقی پذیر ملک اور ترقی یافتہ ممالک کی سب سے بڑی یونین کی حیثیت سے دونوں کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنی ہوں گی، ماحولیات اور آب و ہوا کے حوالے سے تعاون کرتے ہوئے زمین کی پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

سبز رنگ کوچین-یورپی یونین  تعاون کا مخصوص رنگ قرار دیتے ہوئے  رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ  اس تعاون سے نہ صرف دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ  حاصل ہوگا بلکہ دونوں  جانب ماحولیاتی نظم و نسق، تجارت اور سرمایہ کاری میں براہ راست  پیش رفت ہوگی جس سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔