• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، بنیادی اولڈ ایج انشورنس کرانے والے افراد کی تعداد1ارب 7کروڑ تک پہنچ گئیتازترین

May 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال مارچ کے آخر تک بنیادی اولڈ ایج انشورنس کرانے والے افراد کی تعداد1ارب 7کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔

وزارت برائے انسانی وسائل وسماجی تحفظ  کےاعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بنیادی اولڈ ایج انشورنس کرانے والے افرادکی تعداد میں1کروڑ43لاکھ40ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 کے آخر تک بے روزگاری انشورنس کرانے والے افراد کی تعدادگزشتہ سال کی نسبت 44لاکھ 90ہزار کے اضافے سے 24کروڑ ہوگئی ہے۔

مارچ کے آخر تک دوران کام زخمی  ہونے کی صورت میں  انشورنش کرانے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت55لاکھ 80ہزارکے اضافے سے 29کروڑ ہوگئی ہے۔