• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ٹرانسپورٹ سیکٹر کے فکسڈ اثاثہ جات میں سرمایہ کاری پہلی سہ ماہی میں 712ارب 50کروڑ یوآن تک پہنچ گئیتازترین

May 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے فکسڈ اثاثہ جات میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق اس عرصے کے دوران ٹرانسپورٹ شعبے میں فکسڈ اثاثہ جات کی مجموعی  سرمایہ کاری 712ارب 50کروڑ یوآن(100ارب30کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025)  کے اہم منصوبوں میں سے، ٹرانسپورٹ سے متعلقہ 260 سے زیادہ منصوبے یا تو جاری ہیں یا مکمل ہو چکے ہیں، جن میں 13کھرب یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی  ہے۔

عہدیدارکے مطابق  ٹرانسپورٹ شعبے میں فکسڈ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری سے ملک کی اقتصادی بحالی کے لیے  مضبوط ضمانت فراہم کی  گئی ہے۔