i بین اقوامی

زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے، کیٹ مڈلٹن کا کیموتھراپی مکمل ہونے پرپیغامتازترین

September 10, 2024

پرنسز آف ویلز اور برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کیلئے ہونیوالی انکی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے۔ 42سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جذبات سے بھرپور ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے، ویڈیو میں انکے شوہر شہزادہ ولیم اور تینوں بچے بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں کیٹ مڈلٹن نے سال کے اوائل میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے ذاتی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کیموتھراپی پر مبنی ان کا علاج مکمل ہوگیا ہے۔ پرنسسز آف ویلز کاکہنا تھاکہ آپ جانتے ہیں زندگی لمحوں میں تبدیل ہوجاتی ہے اور پھر ہمیں اسی طوفانی لہروں اور انجانی سڑکوں سے گزرنا پڑتا ہے، کینسر کا علاج ہر ایک کیلئے کافی پیچیدہ خوفناک تجربہ ہے خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جوآپ سے بے حد قریب ہیں۔ پرنسز آف ویلز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9 ماہ ہمارے خاندان کے لیے ناقابل یقین حدتک سخت رہے ہیں۔ کیٹ مڈلٹن نے اپنے اور شہزادہ ولیم کی جانب سے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ 42 سال کی کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پیٹ کی سرجری کرائی تھی، سرجری کیدوران کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی