i بین اقوامی

علی لاریجانی کی شہادت ،سابق سیکرٹری سعید جلیلی کی عارضی تعیناتی کا امکانتازترین

March 18, 2026

ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد سابق سیکرٹری سعید جلیلی کے عارضی طور پر علی لاریجانی کی جگہ لینے کا امکان ہے۔سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی طرف سے سرکاری ٹی وی پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ علی لاریجانی بیٹے اور معاون سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، واقعہ تہران میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے 3 بجے پیش آیا۔علی لاریجانی کو سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نامزد کیا تھا، ان کے ساتھ نیشنل سکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری سعید جلیلی بھی شامل تھے۔امکان ہے کہ عارضی طور پر سعید جلیلی شہید علی لاریجانی کی جگہ لیں گے، جب تک نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کونسل میں اپنے نمائندے نامزد نہیں کر دیتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی