عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے کہا ہے کہ ایران نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب مغرب میں ایک جوہری بجلی گھر کو ایک پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایک بیان میں جوہری ٹیکنالوجیز کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارہ ، آئی اے ای اے نے کہا کہ ایران نے منگل کی شام بوشہر جوہری بجلی گھر میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا کہ بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے تنازع کے دوران زیادہ سے زیادہ تحمل کی اپیل دہرائی ہے تاکہ جوہری ہتھیاروں کے خطرے سے بچا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی