i بین اقوامی

ترکش طیار ے کا پائلٹ دوران پرواز دم توڑ گیا، نیویارک میں ہنگامی لینڈنگتازترین

October 10, 2024

ترکش ایئر لائن کو اس وقت نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کر نا پڑی جب دوران پرواز طیارے کا کیپٹن دم توڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکش ایئر لائن سئٹل سے استنبول جارہی تھی کہ اس دوران 59 سالہ پائلٹ ایلسیہن بے ہوش ہوگیا۔ ایئرلائن کے ترجمان نے ایکس پر بتایا کہ طبی امداد دینے کے باوجود طیارے کا کیپٹن کو ہوش نہیں آیا جس کے بعد کو پائلٹ نے کیپٹن کے فرائض انجام دیے اور نیویار کے میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ٹریکنگ سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، پرواز نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ سیئٹل سے پرواز کے آٹھ گھنٹے بعد طیارہ نیویارک میں اترا۔آنجہانی پائلٹ 2007 سے ترکش ایئر لائنز کے ساتھ منسلک تھا۔ ترجمان کے مطابق اس نے 8 مارچ کو مکمل طبی معائنہ کروایا تھا جس میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کے لیے نیویارک سے ان کی منزل تک پہنچنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔پائلٹ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ عام طور پرپائلٹس کو ہر12 ماہ بعد طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے جب کہ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر چھ ماہ بعد اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تجدید کرانی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی