ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ملک بھر میں ایک ایسا ماحول حاوی کیا ہے کہ جس میں دین ، فکر اور نسل کی بنیاد پر کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا اور اس کی امیدوں کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جاتیں،صدر ایردوان نے استنبول کنو نشن سینٹر میں صدارتی انسانی وسائل آفس کی طرف سے اور نئی صدی کا ٹیلنٹ مرکز کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ استنبول انسانی وسائل فورم میں ویڈیو پیغام میں فورم میں شرکت کے لئے استنبول آنے والے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا،انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکیہ ہم اپنے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں مساوات، شفافیت، احتساب، جدت اور لیاقت جیسی انسانی اقدار کی ثقافت قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، حالیہ 20سالوں میں ہم نے جمہوریت، بنیادی حقوق ، آزادیوں اور انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاریوں کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں قابل ذکر مسافت طے کی ہے۔ ہم نے ملک بھر میں ایک ایسا ماحول قائم کیا ہے جس میں دین، مکتبہ فکر اور نسل کی بنیادوں پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاتا اور اس کی ترقی کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جاتیں،صدر ایردوان نے صدارتی نظام حکومت کے ذریعے، انسانی وسائل کے زیادہ بہتر انتظام کے حوالے سے، ملک کی اداراتی صلاحیت کو زیادہ تقویت دینے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم نے ملک کو انسانی وسائل کا ایک ایسا جامع ماڈل عطا کیا ہے کہ جو ہمارے شہریوں کی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر درجے پر پہنچا دے گا، ہم ترکیہ سو سالہ ویژن کے دائرہ کار میں اس ماڈل کے اثر و نفوذ میں اضافہ کرنے اور اسے ہر پہلو سے جامع بنانے کا ہدف رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انسانی وسائل کا ادارہ، دنیا کے مختلف ممالک سے شرکا کو ایک پلیٹ فورم پر جمع ہونے کا امکان فراہم کر کے، ہماری ان کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی