i بین اقوامی

ترکیہ کے بغیر براعظم یورپ کی سلامتی کی بات نہیں کی جا سکتی، سیکرٹری جنرل نیٹوتازترین

September 20, 2024

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ا سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ جنوب میں ترکیہ کے بغیر یورپی براعظم کی سلامتی کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے۔ الوداعی تقریر کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ یورپ کے ساتھ شراکت داری سے خود کو الگ تھلگ نہ کرے انہوں نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو قبول کرے کہ اسے اپنی سلامتی کے لیے جنوب میں ترکیہ سے لے کر شمال میں ناروے تک نیٹو کی کے سائے کی ضرورت ہے، اسٹولٹن برگ نے کہا کہ جنوب میں ترکیہ، شمال میں ناروے اور مغرب میں امریکہ اور برطانیہ کے بغیر، یورپی براعظم کی سلامتی کا وجود ناممکن ہے۔اسٹولٹن برگ 10سال سے فائز اپنے عہدے کو یکم اکتوبر کو سابق ولندیزی وزیر اعظم مارک روٹ کے سپرد کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی