i بین اقوامی

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 37ہزار سے تجاوز کر گئیتازترین

February 14, 2023

ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37ہزار سے تجاوز کر گئی، دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے سے اب تک ترکیہ میں 31ہزار 643اور شام میں 5ہزار 700افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 37ہزار 346ہوگئی، سیکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 50ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، ، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہیجبکہ صحت و صفائی کے مسائل کا بھی سامنا ہے، اس کے علاوہ وبائی امراض بھی پھیلنے لگے، متاثرین کی جانب سے جلد کی بیماریاں اور ڈائریا کی شکایات سامنے آئی ہیں۔سیکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کی امیدیں معدوم ہوتی جارہی ہیں،ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی کی تصویر اب تک غیر واضح ہے اور اموات کا درست تعین بھی تاحال نہیں ہوسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی