ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،عالمی میڈیا کے مطابق 100گھنٹے بعد ملبے تلے زندگی کی امیدیں دم توڑنے لگیں، شدید سردی نے ہزاروں بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے،زلزلہ متاثرین کو پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، عالمی اداروں اور مختلف ملکوں کی جانب سے امداد کی فراہمی جاری ہے، امریکا رواں ہفتے ترکیہ اور شام کو 85ملین کی ہنگامی امداد دے گا، برطانیہ نے شام کیلئے 3.65ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے،برطانیہ فیلڈ اسپتال، کریٹیکل کیئرسپورٹ ٹیم اور طیارے ترکیہ بھیجے گا،عالمی بینک نے ترکیہ کو ایک اعشاریہ 78ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی