i بین اقوامی

ترک صدر کی طبیعت میں بہتری ،جلد اپنی معمول کی مصروفیات شروع کریں گےتازترین

April 28, 2023

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت سے متعلق ترک حکام کا بیان سامنے آگیا،ان دنوں ترکیہ میں 14مئی کے پارلیمانی وصدارتی انتخابات کی مہم جاری ہے، اسی دوران صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو 2ٹی وی چینلز کو مشترکہ انٹرویو دیا، ترک صدر کا انٹرویو 90منٹ تاخیر سے شروع ہوا اور پھر انٹرویو شروع ہونے کے 10منٹ بعد رجب طیب اردوان کے پیٹ میں تکلیف کے باعث اسے اچانک روک دیا گیا،تاہم صدر اردوان 15منٹ کے وقفے کے بعد واپس آئے اور ناظرین سے معافی مانگی، ترک صدر نے وقفے کے بعد مزید چند سوالات کے جواب دیے،ترک صدر نے کہا کہ کل اور آج کا دن انتہائی مصروف گزرا،اسی وجہ سے پیٹ میں تکلیف ہوئی، میں نے سوچا پروگرام منسوخ کر دیا تو یہ غلط سمجھا جائے گا،ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ٹی وی انٹرویو اچانک روک دیا گیا،رپورٹس کے مطابق صدر اردوان انٹرویو میں تھکے ہوئے چہرے سے واپس آئے اور ان کی آنکھوں میں پانی تھا،تاہم اب صدر کی صحت کے حوالے سے ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے ، وہ جلد اپنی معمول کی مصروفیات شروع کریں گے،ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت بہتر ہوئی ہے، صدر اردوان کے معدے میں سوزش کا اثر کم ہوگیا ہے، صدر اردوان جلد دوبارہ اپنی معمول کی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی