ترک صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10صوبوں میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا جو کہ 14مئی کو ہونے والے انتخابات سے قبل ختم ہو جائے گی،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ہنگامی حالت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں ریسکیو آپریشن جلد سے جلد انجام دیا جائے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارکنوں اور مالی امداد کی اجازت ہو گی،دوسری جانب ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی )نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ قومی سطح پر 4,700سے زیادہ تباہ شدہ عمارتوں سے 8,000افراد کو بچا لیا گیا ہے،علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ زلزلے اور آفٹر شاکس کے بعد ہلاک ہونے والوں میں ہزاروں بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی