i بین اقوامی

ترک صدر ایردوان کے دعوت پر سویڈن کے وزیر اعظم (آج) انقرہ پہنچیں گےتازترین

November 08, 2022

سویڈن کے وزیر اعظم اْلف کرسٹوشن ، صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق (آج)دارالحکومت انقرہ میں متوقع مذاکرات میں ترکیہ۔سویڈن تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں مذاکرات میں، اسٹریٹجک اتحادی سویڈن، فن لینڈ اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی میمورینڈم کی بنیاد پر، سویڈن کی نیٹو رکنیت درخواست، ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔دوسری طرف سویڈن کے وزیر خارجہ' ٹوبیاس بِل سٹروم ' نے کہا ہے کہ ہمارا، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ساتھ رابطے کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔ملکی روزنامے 'آفٹونبلاڈٹ' کے لئے جاری کردہ بیان میں بِل سٹروم نے کہا ہے کہ ترکیہ اور نیٹو کے ساتھ مذاکرات سابقہ سوشل ڈیموکریٹ حکومت کے مقابلے میں زیادہ بہتر شکل میں جاری ہیں اور رکنیت مرحلہ مسائل سے زیادہ پاک شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ "PKK اور YPG کے ساتھ رابطے کے لئے ہمارا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔ یہ صورتحال ترکیہ حکومت کی طرف سے بھی نوٹ کی جا رہی ہے۔ سویڈن کی حالیہ حکومت کا PKK/YPG کے حامیوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ موضوعِ بحث نہیں ہے"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی