امریکہ میں چین کے سفیر شائی فینگ نے کہا ہے کہ نئے حالات اور چیلنجز کے پیش نظر میں کسی کو قربانی کا بکرا بنانے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا اور تجارتی یا صنعتی یا ٹیکنالوجی کی جنگ سے فتح کسی کے حصے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے یہ بات نیو یارک میں فوربز چائنا کے زیر اہتمام منعقدہ چھٹے یو ایس چائنہ بزنس فورم سے خطاب میں کہی۔ چینی سفیر شائی نے کہا کہ گزشتہ 45 برسوں کے دوران چین ۔ امریکہ تعلقات سے ہمیں ایک بڑی ترغیب یہ ملی ہے کہ جب ہم ملکر کام کریں گے تو دونوں ممالک اور عوام کو فائدے پہنچائیں گے لیکن جب ہم ایک دوسرے کے خلاف ہوں گے تو فریقین اور دنیا کو نقصان ہوگا۔ اس لئیتعاون ہی درست انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی ترقی میں 2 بڑی قوتیں ہونے کے ناطے چین اور امریکہ عالمی معیشت کا ایک تہائی سے زائد اور عالمی تجارت کا 5 واں حصہ ہیں۔ سفیر شائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کسی بھی قسم قطع تعلقی دنیا کو مزید غربت کا شکار کردے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی