i بین اقوامی

ہتھیلی کے سائز کے جڑواں بچوں کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراجتازترین

March 16, 2023

امریکا میں غیرمعمولی حد تک کم حجم اور سائز کے ساتھ پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کو ان کے حجم کی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ہلکے ہونے اور پیدائش کی مدت سے کئی ماہ قبل پیدا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے جڑوں بچوں کی پیدائش کو ایک معجزہ قرار دیا تھا،ایک  رپورٹ کے مطابق  والدین 35سالہ شکینہ راجیندرم اور 37سالہ کیون نداراگا کو ڈاکٹروں نے مطلع کیا تھا کہ متوقع جڑواں بچے پیدائش کے بعد زندہ نہیں رہ پائیں گے، کیونکہ خاتون نے صرف 21ہفتے اور 5دن کے بعد یعنی مقررہ تاریخ سے تقریبا چار ماہ پہلے بچوں کو جنم دیا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین ٹورنٹو کے مانٹ سینائی ہسپتال منتقل ہو گئے۔ یہ اسپتال زچگی کیسز کے لیے مختص ہے۔ ماں نے اپنے حمل کو مزید چند گھنٹے تک برقرار رکھنے کا عزم کر رکھا تھا،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4مارچ 2022کی آدھی رات کے صرف ایک گھنٹہ بعد حمل کے 22ویں ہفتے میں اڈیل پیدا ہوئی جس کا وزن 330گرام سے کم تھا، اس کے 23منٹ بعد اس کا بھائی ایڈریل دنیا میں آیا تو اس کا وزن 420گرام سے بھی کم تھا،دونوں بچے "ہاتھ کی ہتھیلی" کے سائز کے تھے اور ان کا وزن ایک سوڈا بوتل کے برابر تھا اور ان کے اعضا ان کی شفاف جلد کی وجہ سے دیکھے جا سکتے تھے،ڈاکٹروں نے غذائی اجزا کے انتظام کے لیے 2 ملی میٹر سے چھوٹی سوئی کا استعمال کیا جوایک باریک سلائی کی سوئی کے سائز کی تھی،دونوں نے وقت سے پہلے پیدا ہونے والے سب سے ہلکے جڑواں بچوں کے طور پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی