i بین اقوامی

تباہ کن زلزلے کے بعد 47ملکوں کے 388 تربیت یافتہ کتوں نے ملبے تلے دبے سیکڑوں انسانوں کی زندگیاں بچائیںتازترین

February 21, 2023

ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد 47ممالک سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے والے 388تربیت یافتہ کتوں نے تلاش اور بچا ئوکی کوششوں میں حصہ لینا شروع کیا،تربیت یافتہ کتوں نے ملبے تلے دبے سیکڑوں انسانوں کی زندگیاں بچائیں ''پروٹیو''نامی میکسیکن کتا تلاش اور بچا ئوکی کوششوں میں مدد کے دوران مر گیا، میکسیکو میں اس کتے کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی تھی،جنوبی کوریا کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے 4خصوصی تربیت یافتہ سرچ اینڈ ریسکیو کتوں نے اپنے زخموں پر پٹی باندھنے کے بعد اپنی فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھیں، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کتوں نے صرف کہرمان مرعس میں 74افراد کو بچانے میں کردار ادا کیا ہے،ترکی کی جانب سے "بین الاقوامی امداد" کے مطالبے کے بعد زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مدد کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی خصوصی ٹیموں کے علاوہ درجنوں بیرونی ممالک سے سرچ اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں۔ تربیت یافتہ کتے تلاش اور بچائو ٹیموں کے ناگزیر عناصر میں سے ایک ہیں کیونکہ یہ کتے ملبے کے درمیان زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور انتہائی تنگ علاقوں میں منتقل کرنے کی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں،حالیہ رپورٹ کے مطابق کہرمان مرعس اور دیگر ریاستوں میں جاری تلاش اور بچائو کے کام کے دوران، 388خصوصی تربیت یافتہ کتوں نے معاونت میں اہم کردار ادا کیا،15 فروری تک جرمنی نے پانچ خصوصی تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔

فرانس نے 9، سپین نے 11، برطانیہ نے 10، اٹلی نے 2، میکسیکو نے 2، روس نے 8، ایل سلواڈور نے 3اور جنوبی افریقہ نے 10کتے ترکیہ بھیجے،پانامہ نے 2تربیت یافتہ کتوں، پولینڈ 8، سنگاپور 4، امریکہ 6، امارات 20، بوسنیا اور ہرزیگووینا ایک ، چیک ریپبلک 8، منگولیا 2، چین 6، انڈیا 2، قطر 4، ارجنٹینا 4، برازیل 4، آسٹریلیا 4 ، پرتگال 9اور انڈونیشیا سے 2کتوں نے ترکیہ آکر زلزلہ متاثرین کو بچانے کی کوششوں میں حصہ لیا ہے،سوئٹزرلینڈ نے بھی 9تربیت یافتہ کتوں ، کولمبیا نے 8، کوسوو نے 3، لیبیا نے 4، رومانیہ نے 6، جنوبی کوریا نے 4، اور یوکرین نے 2تربیت یافتہ کتوں کو بھیجا،13تربیت یافتہ کتے ہنگری، ایک مالٹا، 9 جرمنی، 9آسٹریا، 8فرانس، 13سپین، 4اسرائیل، 3سویڈن اور 8کتے جاپان سے اپنی خدمات انجام دینے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے 11کتے روس، 2یونان، ایک بلغاریہ، 6الجیریا، 46ہالینڈ، 16میکسیکو، 8 پولینڈ، 4 تیونس، 2برطانیہ، 7کروشیا، 5اٹلی ، 4پرتگال ، 10سلواکیہ اور 6کتے سعودی عرب کو لوٹ گئے ہیں ،تلاش اور بچائو کے دو کتے توماسا اور روکا میکسیکن ٹیم کے ساتھ 13فروری کو ترکیہ کے صوبے ہاٹے کے شہر انطاکیہ پہنچے تھے۔ ان دونوں کتوں نے تلاش اور بچا کی کوشش میں اہم کردار ادا کای۔ میکسیکن ٹیم کے ایک رکن پابلو گارشیا نے بتایا کہ تلاش اور بچا ئوکے کتوں کو تربیت اور بحالی کے پروگرام سے گزرنا پڑتا ہے ۔

یہ پروگرام ایک سے دو سال تک جاری رہتا ہے، ان کتوں نے لباس کی باقیات کو ٹریک کرنے، انسانوں اور دیگر بدبو کے درمیان فرق کرنے اور تلاش اور بچا ئوکے کام کے دوران پیش آنے والے مختلف خاص حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ گارسیا نے یہ بھی بتایا کہ "پروٹیو" نامی میکسیکن کتا تلاش اور بچا ئوکی کوششوں میں مدد کے دوران مر گیا۔ میکسیکو کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ "پروٹیو" موسمی حالات اور اس کی عمر بڑھنے کی وجہ سے مر گیا۔ میکسیکو میں اس کتے کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی تھی،جنوبی کوریا کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ساتھ 4خصوصی تربیت یافتہ سرچ اینڈ ریسکیو کتے بھی تھے۔اپنے کام کے دوران تین حصہ لینے والے کتے 6سالہ ٹوپیک 4سالہ حیتائی اور 6سالہ توری زخمی ہوگئے۔ ان کتوں کو شیشے اور دھات کے ٹکڑوں نے زخمی کیا۔ زخموں کے باوجود کتوں نے اپنے زخموں پر پٹی باندھنے کے بعد اپنی فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھیں،سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے کتوں کی تصاویر زخمی ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر پھیل گئیں ۔ ان کتوں نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مدد کی اور صرف کہرمان مرعس میں 74افراد کو ملبے سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی