i بین اقوامی

طالبان خواتین کو معاشرے میں بے جان کردار بنا دینے والے قوانین ختم کریں، اقوام متحدہتازترین

August 28, 2024

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے افغان طالبان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے قوانین کو مکمل طور پر ختم کرے جو خواتین کو معاشرے میں ایک بے جان کردار بنا دینے والے ہیں،انسانی حقوق چیف وولکر ترک نے یہ مطالبہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان ان تمام قابل مذمت قوانین کو فوری طور پر ختم کر دیں جو خواتین کو بغیر چہرہ اور بغیر آواز کے ایک سائے کی طرح بنا دینے والے ہیں،انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ کے مطابق افغانستان میں یہ نئے قوانین پچھلے ہفتے متعارف کرائے گئے ہیں جن کے نفاذ سے خواتین کا کردار معاشرے سے بالکل ہی غائب ہو جائے گا، خواتین کی آواز کو خاموش کر دیا جائے گا اور ان کی انفرادی خود مختاری کوختم کر دیا جائے گا،انسانی حقوق کے شعبے کے اقوام متحدہ کے چیف نے کہا یہ مکمل طور پر ناقابل قبول قوانین ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی