تھائی لینڈ کا پہلا تجرباتی ٹوکامک آلہ چین کے تعاون سے مشترکہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ یہ آلہ انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور تھائی لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے مشترکہ تعاون سے جنوری میں تھائی لینڈ پہنچا جس کی آزمائش مئی میں شروع ہوئی۔ تھائی لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھاواچائی اونجن کے مطابق یہ آپریشن تھائی لینڈ کی نیوکلیئر فیوژن ایپلی کیشنز میں پیشرفت آگے بڑھائے گا اور تعلیمی تحقیق، انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے نکھار پر اثرات مرتب کرے گا۔انسٹی ٹیوٹ آف پلازما فزکس چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ڈائریکٹر سونگ یون تا نے شِنہوا کو بتایا کہ نیوکلیئر فیوژن ایپلی کیشنز کے شعبے میں چین کی تحقیق ایک کھلے اور دوستانہ نقطہ نظر کے تحت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی